ایران پر پابندیاں منصوبہ”فارغ“ ہونے کی وجہ بنیں ،شاہد خاقان عباسی ، پاک ایران گیس پائپ بنانے کے حمایتی ایران پر پابندیوں کو ایک بار پڑھ لیں ،خصوصی گفتگو

جمعرات 30 جنوری 2014 19:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 جنوری ۔2014ء) وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی و سائل شاہد خاقان عباسی نے پاک ایران گیس پائپ لائن کو ناقابل عمل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر پابندیاں منصوبہ”فارغ“ ہونے کی وجہ بنیں ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ”این این آئی “سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ پاک ایران منصوبہ ”فارغ“ ہو چکا ہے پاک ایران گیس پائپ بنانے کے حمایتی ایران پر پابندیوں کو ایک بار پڑھ لیں اور میڈیا والے بھی پابندیوں کا بغور مطالعہ کر کے مسئلہ کو سمجھیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران پر پابندیاں منصوبہ کے ناقابل عمل ہونے کی وجہ بنیں۔