پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ ”فارغ“ ہو گیا، وزیر پٹرولیم

جمعرات 30 جنوری 2014 19:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 جنوری ۔2014ء) وفاقی وزیر پیٹرولیم نے پاک ایران گیس پائپ لائن کو ناقابل عمل قرار دیدیا۔ایران پر پابندیاں منصوبہ”فارغ“ ہونے کی وجہ نہیں ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس میں این این آئی سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ پاک ایران منصوبہ ”فارغ“ ہو چکا ہے پاک ایران گیس پائپ بنانے کے حمایتی ایران پر پابندیوں کو ایک بار پڑھ لیں اور میڈیا والے بھی پابندیوں کا بغور مطالعہ کر کے مسئلہ کو سمجھیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران پر پابندیا منصوبہ کے ناقابل عمل ہونے کی وجہ نہیں ۔

متعلقہ عنوان :