پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ،سمری ارسال

جمعرات 30 جنوری 2014 18:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30جنوری۔2014ء) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی اور روپے کی قدر میں استحکام کے بعد آئندہ ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اوگراکی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیلئے سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی گئی ہے ،جس میں پیٹرول کی قیمت تین روپے چار پیسے کم کرکے 109.72 روپیفی لیٹر کرنے کی سفارش کی ہے ۔

جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 5.27روپے کمی کے بعد 111.48 روپے ،مٹی کا تیل ساڑھے چارروپے کمی سے 103.50 اور لائٹ ڈیزل آئل 4.28روپے سستا کرکے 96روپے 96پیسے فی لیٹر کیئے جانے کی درخواست کی گئی ہے ۔گزشتہ تین ماہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیاقیمتوں کو مستحکم رکھنے کیلئے حکومت پٹرولیم مصنوعات پر ماہانہ 7سے 9 ارب روپے کی سبسڈی دی رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :