سرگودھا پولیس کی کارروائی، 14 ملزمان گرفتار، قبضے سے منشیات اسلحہ برآمد

جمعرات 30 جنوری 2014 16:59

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30جنوری 2014ء) سرگودھا پولیس نے چرس1385 گرام، شراب160 لیٹر، 1 رائفل، 2بندوق، 1 ریوالور، 8 پسٹل برآمدکر کے 14 افراد کوگرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ شاہپور صدر پولیس نے ظفر حیات سکنہ جلپانہ سے چرس310 گرام، تھانہ سلانوالی پولیس نے اکرام اللہ سکنہ ضلع میانوالی سے چرس1075 گرام معہ وٹک رقم2000/- روپے، تھانہ شاہپور صدر پولیس نے محمد اسلم سکنہ کلیاں سے شراب160 بوتل برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔

(جاری ہے)

اسی طرح ناجائز اسلحہ کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ شاہپور صدر پولیس نے غلام حسین سکنہ محلہ چپ شاہ سے ریوالور۳۲بور معہ4 گولیاں، تھانہ صدر پولیس نے محمد نذیر سکنہ چک75 جنوبی سے پسٹل ۳۰ بور معہ10 گولیاں، امیر علی سکنہ احمد نگر چنیوٹ سے پسٹل ۳۰ بور معہ5 گولیاں، تھانہ سلانوالی پولیس نے وسیم اعجاز سکنہ چک137 جنوبی سے پسٹل ۳۰ بور معہ4گولیاں، عمران حیدر سکنہ چک137 جنوبی سے رائفل۴۴ بور معہ5 گولیاں، محمد جاوید سکنہ چک137 جنوبی سے پسٹل ۳۰ بور معہ12 گولیاں، اکرام اللہ سکنہ ضلع میانوالی سے پسٹل ۳۰ بور معہ6 گولیاں، تھانہ میلہ پولیس نے طلحہ سکنہ بنی شاہ بالا سے بندوق بارہ بور معہ12کارتوس، تھانہ لکسیاں پولیس نے غلام شبیر سکنہ منڈی بہاؤالدین سے پسٹل ۳۰ بور معہ2 گولیاں، تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے صلابت سکنہ چک23 جنوبی سے بندوق بارہ بور معہ5 کارتوس، تھانہ کوٹمومن پولیس نے ظفر اقبال سکنہ مٹیلہ سے پسٹل ۳۰ بور معہ3گولیاں ، اصغر علی سکنہ کوٹ راجہ سے پسٹل ۳۰ بور معہ3 گولیاں برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔

متعلقہ عنوان :