حکومت نے اپنے کاندھوں پر پڑا قرض کا بوجھ ہلکا کرنا شروع کردیا ، 103ارب روپے واپس کر دیئے گئے

جمعرات 30 جنوری 2014 16:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30جنوری 2014ء)حکومت نے اپنے کاندھوں پر پڑا قرض کا بوجھ ہلکا کرنا شروع کردیا۔ بینکنگ سیکٹر کو ایک سو تین ارب روپے واپس کردیے گئے۔ذرمائع کے مطابق حکومت نے ایک ہفتے کے دوران بینکنگ سیکٹر کو ایک سو تین ارب روپے قرض کی مد میں واپس لوٹا دیے۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک کے مطابق سترہ جنوری تک رواں مالی سال کے دوران بینکنگ سیکٹر سے حاصل کردہ حکومتی قرضوں کا حجم 531 ارب روپے رہ گیا۔ وفاقی حکومت نے مالی سال کے دوران سات سو پینتالیس ارب روپے قرض لیا ، صوبائی حکومتوں نے ایک سو گیارہ ارب روپے واپس کیے۔ رواں مالی سال مرکزی بینک سے چھ سوارب روپیقرض لیا گیا جبکہ شیڈول بینکوں کو انہتر ارب روپے واپس لوٹائے گئے۔