اسٹیٹ بینک نے زرعی قرضوں سے متعلق قوانین میں تبدیلی کردی

جمعرات 30 جنوری 2014 16:57

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30جنوری 2014ء) اسٹیٹ بینک نے زرعی قرضوں سے متعلق قوانین میں تبدیلی کردی ہے۔ مرکزی بینک نے اپنی رپورٹ میں کہاکہ قوانین میں تبدیلی کاشت کاروں کو سہولت فراہم کرنے کے لئے کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بینک کے مطابق نئے قوانین میں بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ مالی استحکام اور بینکوں کو درپیش خطرات کو مد نظر رکھتے ہوئے زرعی شعبے کو قرضوں کی فراہمی بہتر بنانے کے لئے پالیسی مرتب کی جائے۔پالیسی میں قرضوں کی فراہمی اور نگرانی کے طریقہ کار، زراعت سے متعلق شعبوں کی نشاندہی کرنے کے علاوہ زرعی قرض کے مستند ماہرین کو شامل کیا جائے۔ بینک ربیع اور خریف کے قرضے کی واپسی کو کم از کم 50 فیصد رقم پر مشتمل دو مراحل میں تقسیم کر دیں۔

متعلقہ عنوان :