ٹریڈنگ کارپوریشن نے شوگر ملوں سے خریدی گئی پانچ لاکھ ٹن چینی کیلئے چھبیس ارب روپے کی ادائیگی کردی

جمعرات 30 جنوری 2014 16:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30جنوری 2014ء) ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے گذشتہ سال شوگر ملوں سے خریدی گئی پانچ لاکھ ٹن چینی کیلئے چھبیس ارب روپے کی ادائیگی کردی ٹی سی پی نے مقامی شوگر ملز کو مالی مشکلات سے بچانے کیلئے گزشتہ سال پینسٹھ شوگر ملوں سے وافر مقدار میں چینی خریدی تھی۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق مقامی شوگر ملوں کو گنے کی وافر پیداوار اورفروخت میں سست روی کے باعث،، مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ وہ گنے کے کاشتکاروں کو اربوں روپے ادائیگی سے قاصر ہیں۔ اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاکستان شوگر ملزایسوسی ایشن نے حکومت سے ، مقامی شوگر ملوں سے چینی کی خریداری کی درخواست کی تھی۔

متعلقہ عنوان :