محکمہ لائیو سٹاک پنجاب کا رواں مالی سال میں مزید 10ساہیوال نسل کے بیل بذریعہ قرعہ اندازی مفت تقسیم کرنے کا اعلان

جمعرات 30 جنوری 2014 16:56

ساہیوال (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30جنوری 2014ء) ساہیوال نسل کی گائے کی افزائش نسل کے لیے محکمہ لائیو سٹاک پنجاب نے رواں مالی سال میں مزید 10ساہیوال نسل کے بیل بذریعہ قرعہ اندازی مفت تقسیم کرنے کا اعلان کیا ۔

(جاری ہے)

محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب کے مطابق ساہیوال نسل کی گائے کی افزائش نسل کے لیے قبل ازیں محکمہ نے اب تک اعلی پیداواری اوصاف کے حامل 37بیل مفت تقسیم کیے ، رواں برس اپریل میں مزید 10بیل قرعہ اندازی کے ذریعے تقسیم کیے جائیں گے ۔

مفت بیل کے حصول کیلئے پنجاب بھر سے 25یا اس سے زائد گائے پالنے والے فارمرز 28فروری تک درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔مطلوبہ شرائط اور قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے فارمرز کی درخواستوں کو قرعہ اندازی میں شامل کیا جائے گااور اپریل میں ہونے والی قرعہ اندازی کے کامیاب خوش نصیبوں میں مفت بیل تقسیم کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :