شکارپورمیں زمین کے تنازعے پردو گروپوں میں تصادم، 5 افراد ہلاک، 2 زخمی

جمعرات 30 جنوری 2014 16:47

شکار پور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30جنوری 2014ء) گڑھی یاسین میں زمین کے تنازعے پر بروہی برادری کے 2 گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 5 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق شکار پور کے علاقے گڑھی یاسین میں بروہی برادری کے دو گروپوں میں زمین کا تنازعہ چل رہا تھا اورآج دونوں جانب سے مورچہ بند ہو کر ایک دوسرے پر جدید اسلحہ سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 5افراد ہلاک اور2 زخمی ہوگئے، حالات پر قابو پانے کے لئے پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جب کہ ہلاک اورزخمی ہونے والوں کوطبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :