مردان ،حمایت اللہ مایار کے حجرے میں دھماکہ ،بیرونی حصہ اور گیٹ تباہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
جمعرات 30 جنوری 2014 15:35
مردان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30جنوری 2014ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء سابق ایم این اے اور ضلع ناظم مردان حمایت اللہ مایار کے حجرے میں دھماکہ ،حجرے کا بیرونی حصہ اور گیٹ تباہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق حمایت اللہ مایار کے حجرے واقع مایار کے ساتھ نامعلوم شرپسندوں نے بارودی مواد نصب کر رکھا تھا جو رات دو بجے زور دار دھماکے سے پھٹ گیا ، دھماکے کی آواز دور دورتک سنائی گئی ۔
خوش قسمتی سے دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم حجرے کا بیرونی حصہ اور گیٹ تباہ ہو گئے ۔ دھماکے کے فوراً بعد پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ اپریشن شروع کر دی ۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق دھماکے میں ایک سے دو کلو گرام بارودی مواد استعما ل کیا گیا تھا ۔ پولیس تھانہ ہوتی نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.