وزیراعظم کا دورہ کوئٹہ، اہم شاہرائیں بند، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

جمعرات 30 جنوری 2014 15:34

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30جنوری 2014ء) وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کے دورہ کوئٹہ کے موقع پر اہم شاہرائیں ٹریفک کیلئے بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف جمعرات کو ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے تو وزیراعلیٰ اور گورنر ہاؤس کو جانے والی تما م شاہراہوں کو بڑی بڑی گاڑیاں کھڑی کرکے ہرقسم کی آمدورفت کیلئے بند کردیا گیا تھا جس کی وجہ سے کوئٹہ شہر میں دن بھر شدید ٹریفک جام رہی جس کی وجہ سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔