وزیراعظم کوئٹہ پہنچ گئے ،وزیراعلی بلوچستان، صوبائی وزراء ، اعلی حکام نے استقبال کیا

جمعرات 30 جنوری 2014 15:34

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30جنوری 2014ء) وزیراعظم پاکستان میاں محمدنواز شریف جمعرات کو خصوصی طیارے میں کوئٹہ پہنچ گئے کوئٹہ ائیر پورٹ پر وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ، صوبائی وزراء ،اعلیٰ سول اور فوجی حکام نے انکا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ اور پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین و رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی بھی کوئٹہ پہنچے ہیں۔