سری لنکا نے بنگلادیش کوپہلے ٹیسٹ میں اننگز اور 248رنزسے ہرادیا

جمعرات 30 جنوری 2014 15:30

میر پور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30جنوری 2014ء) سری لنکانے بنگلادیش کوپہلے ٹیسٹ میں اننگزاور248رنزسے شکست دیدی،سری لنکا کودومیچز کی سیریزمیں ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی۔

(جاری ہے)

میرپورٹیسٹ کے چوتھے دن بنگلادیش نے دوسری اننگز35رنزایک آؤٹ سے شروع کی،بنگلادیش کی پوری ٹیم 250رنزپرآؤٹ ہوگئی ،مومن الحق نے نصف سنچری بنائی۔سری لنکا کی جانب سے تھشاراپریرا نے پانچ اورسرنگالاکمل نے تین کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔

متعلقہ عنوان :