پاک بھارت تعلقات مثبت سمت میں بڑھ رہے ہیں،راگھوان

جمعرات 30 جنوری 2014 15:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30جنوری 2014ء) بھارتی ہائی کمشنر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی حکومتیں تجارتی تعلقات کو فروغ دینا چاہتی ہیں،باہمی تعلقات بہتر ہونے کی وجہ سے ایک دوسرے ممالک آنے اور جانے والے دونوں اطراف کے شہریوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کی طرف سے بھارتی بزنس ویزہ کے حصول کے بارے میں منعقد آگاہی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے بھارت کے ہائی کمشنر ٹی سی اے راگھوان نے کہاکہ پاک بھارت تعلقات مثبت سمت میں بڑھ رہے ہیں،دونوں ممالک کی حکومتیں باہمی تجارت کے فروغ دینے کی خواہش مند ہیں ،دو طرفہ تجارت کو بڑھانا چاہیے ،چاہیے وہ پسندیدہ ترین ملک کے نام سے ہو یا غیر امتیازی بینادوں پر تجارت کے نام سے۔

ماضی کے برعکس اب پاکستانی سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد بھارتی ویزہ کے لیے درخواستیں دیتے ہیں۔ سرمایہ کاروں کو ویزہ کی مزید سہولیات فراہم کرنے کے لیے جلد بائیو میٹرک سسٹم متعارف کروایا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :