ن لیگ کی پالیسی قوم کو متحد اور ملک کو بحرانوں سے نکالنا ہے، عابد شیر علی

جمعرات 30 جنوری 2014 15:28

ن لیگ کی پالیسی قوم کو متحد اور ملک کو بحرانوں سے نکالنا ہے، عابد شیر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30جنوری 2014ء) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کے بیان کو پارٹی پالیسی کے مخالف قرار دیتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کی پالیسی قوم کو متحد اور ملک کو بحرانوں سے نکالنا ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا کہ وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا پشتون علاقوں میں آپریشن سے متعلق بیان پارٹی لائن سے ہٹ کر ہے۔

(جاری ہے)

ایسی بات جس سے عوام میں انتشار پھیلے مسلم لیگ ن کی لائن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا منشور اور پالیسی قوم کو متحد اور ملک کو بحرانوں سے نکالنا ہے۔ رانا ثناء اللہ کی سرزنش سے متعلق پوچھے گئے سوال پر عابد شیر علی نے کہا کہ پارٹی ڈسپلن کے خلاف بات کرنیوالے ہر شخص کی سرزنش ہوتی ہے۔ وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ وزیر اعظم ہاؤس میں وزارتوں کے قلمدان سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی یہ معاملہ تاحال زیر بحث نہیں آیا اس حوالے سے گردش کرنیوالی افواہیں لوگوں کی ذاتی خواہشات ہو سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :