واپڈا کی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے بجلی کے نرخوں میں ایک روپیہ نو پیسہ فی یونٹ کا اضافہ کیا جارہا ہے ، نیپرا کا اعلان
جمعرات 30 جنوری 2014 14:37
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30جنوری 2014ء) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اعلان کیا ہے کہ واپڈا کی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے بجلی کے نرخوں میں ایک روپیہ نو پیسہ فی یونٹ کا اضافہ کیا جارہا ہے ،بجلی کے نظرثانی شدہ نرخوں کو فروری کے مہینے کے بلوں میں صارفین سے وصول کیا جائیگا، اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں ہر مہینے پچاس یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین سے یہ وصول نہیں کیا جائیگا،ساتھ ہی کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن جس کا نام اب کے-الیکٹرک ہوگیا ہے کے صارفین پر بھی یہ اضافہ لاگو نہیں ہوگا۔
ذرائع کے مطابق فیصلہ اکثریت کے ووٹوں کے ذریعے کیا گیا، نیپرا کے وائس چیئرمین خواجہ محمد نعیم اور رکن ریٹائرڈ میجر ہارون رشید نے حق میں جبکہ سندھ کے رکن حبیب اللہ خلجی نے اس کی مخالفت کی۔(جاری ہے)
دو مختلف نوٹیفکیشن میں نیپرا نے کہا کہ گزشتہ سال اکتوبر کے لیے فیول چارجز کے حوالے سے سات روپے انچاس پیسے کی لاگت کی منظوری دی گئی تھی جبکہ آٹھ روپیہ پچیس پیسہ فی یونٹ کی لاگت آئی، چنانچہ واپڈا کی کمپنیوں کی اوسط لاگت 76 پیسے فی یونٹ کا اضافہ ہوگیا۔
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے اکتوبر کے مہینے میں اپنے صارفین کو آٹھ اعشاریہ سولہ ارب یونٹس کی بجلی فروخت کی تھی اسی طرح گزشتہ سال نومبر کے مہینے میں فیول کی لاگت کا تخمینہ چھ روپیہ چھیانوے پیسہ فی یونٹ لگایا گیا تھا جبکہ سات روپیہ تین پیسہ فی یونٹ اس مد میں خرچ ہوئے، اس طرح فیول چارجز میں 33پیسے فی یونٹ کا اضافہ واپڈا کمپنیوں کیلئے منظور کیا گیا۔ نومبر کے مہینے کے دوران واپڈا کی تقسیم کار کمپنیوں نے چھ اعشاریہ چھ ایک ارب یونٹس کی بجلی اپنے صارفین کو فروخت کی تھی۔نیپرا کا کہنا ہے کہ فروری 2014ء کے مہینے میں صارفین کے بلوں میں دو ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دی گئی ہے۔نیپرا کے فیول ایڈجسٹمنٹ کے خودکار فارمولے کے تحت فیول کی لاگت کا فرق کا تعین کرکے اسے ہر مہینے براہِ راست صارفین کو منتقل کردیا جائیگا۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.