آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت پہاڑی علاقوں میں برفباری کے باعث ایک پھر سردی کی شدت میں اضافہ

جمعرات 30 جنوری 2014 14:31

گلگت /اسلام آباد /پشاور /کوئٹہ/کراچی /لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30جنوری 2014ء) آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت پہاڑی علاقوں میں برفباری کے باعث ایک پھر سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ، برف باری کے باعث رابطہ سڑکیں بند ہونے زمینی رابطہ بحال نہ ہوسکا ، خشک موسم کی وجہ سے بارانی زمینوں پر کاشت کی جانے والی گندم کی فصل کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ہفتے سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوگامحکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان میں دیامراور ہنزہ نگر کے پہاڑوں میں وقفے وقفے سے ہلکی برف باری سے موسم سرد ہوگیا ہے مالاکنڈ ڈویژن میں موسم جزوی طورپر ابر آلود رہا جس سے سردی مزیدبڑھ گئی بلوچستان کے علاقوں چمن ،پشین زیارت ،خضدار، سمیت بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا اورسردی کی شدت کم ہوگئی ، خشک موسم کی وجہ سے بارانی زمینوں پر کاشت کی جانے والی گندم کی فصل کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ پیدا ہو گیا محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کی شام سے بلوچستان جبکہ ہفتے سے پیرکے درمیان خیبرپختونخوا، اسلام آباد، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد،گوجرانوالہ، ساہیوال اور لاہور ڈویژن سمیت کشمیر اورگلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوگا۔اتوار سے سوموار کے دوران مری، گلیات، گلگت بلتستان اور کشمیر میں برفباری متوقع ہے اس دوران وادی نیلم میں شدید برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے اکثرعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔

سب سے زیادہ سردی سکردو میں پڑی جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکاڑد کیا گیا۔ گلگت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5، کوئٹہ منفی 3 اور مری میں کم سے کم درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا درجہ حرارت23 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 44 فیصد ہے، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 13 اور زیادہ سے زیادہ 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور ابر آلود رہے گا۔

ادھرلاہور کی فضائیں ایک مرتبہ پھر شدید دھند کی لپیٹ میں آ گئیں۔ ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوئی جبکہ کئی گھنٹے بند رہنے کے بعد موٹر وے کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمدورفت معطل ہو گئی، دبئی، دوحہ اور کوالالمپور سے لاہور آنے والی تین پروازیں کراچی بھجوا دی گئیں۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق رات گئے لاہور سے پنڈی بھٹیاں تک موٹر وے کو بند کر دیا گیا تھا تاہم حد نگاہ 40 میٹر ہونے پر اسے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ ترجمان نے موٹروے اور ملتان روڈ پر شہریوں کو محتاط ڈرائیونگ کی ہدایت کی ۔

متعلقہ عنوان :