پنجاب کی جیلوں میں قید دہشت گردوں کا فیصلہ قانون کے مطابق ہو گا، رانا ثناء اللہ

جمعرات 30 جنوری 2014 13:23

پنجاب کی جیلوں میں قید دہشت گردوں کا فیصلہ قانون کے مطابق ہو گا، رانا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30جنوری 2014ء) وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں جیلوں کی سیکیورٹی فول پروف ہے اور جیلوں میں قید اہم دہشت گردوں کا فیصلہ قانون کے مطابق ہو گا۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کوئی نو گو ایریا نہیں ہے، آپریشن سے متعلق میرابیان غلط شائع کیا گیا جس کی وہ اس کی تردید کر چکے ہیں۔

اگر ملزمان کہیں چھپے ہیں تو نشاندہی کریں،انھہیں بھی باہرنکال کر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔رنا ثنا اللہ نے کہا کہ اگر مسائل جنگ وجدل کے بغیر مذاکرات سے حل ہو جاتے ہیں تو اس سے اچھی کوئی بات نہیں طالبان بھی اس چیز کو پیش نظر رکھیں کہ وزیراعظم نے سنجیدگی کے ساتھ مذاکرات کی پیشکش کی ہے اور طالبان کی جانب سے بھی مذاکرات میں سنجیدگی سے حصہ لینے کے اشارے آئے ہیں، انہیں وزیراعظم کے بیان کو سنجیدگی سے لینا چاہئے کہ مذاکرات اور دہشت گردی اکٹھے نہیں چل سکتے۔

(جاری ہے)

اس دوران اب دہشت گردی کا کوئی واقعہ نہ ہو کیونکہ مذاکرات اور دہشت گردی اکٹھے نہیں چل سکتے، اگر طالبان اس بات کو سمجھ لیتے ہیں تو 50فیصد مسئلہ حل ہو جائے گا۔صوبائی وزیر قانون کا کہناتھا کہ اگرمذاکرات کامیاب نہیں ہوتے تو قومی لیڈرشپ،سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے ہو گا کیونکہ آپریشن کاآپشن تو ہروقت رہتا ہے لیکن مذاکرات کے دوران آپریشن کی بات نہیں کی جانی چاہئے اس سے مذاکرات سبوتاژ ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں جیلوں کی سکیورٹی فول پروف کر رکھی ہے، جیلوں میں قید اہم دہشت گردوں کا فیصلہ قانون کے مطابق ہو گا۔

متعلقہ عنوان :