تنخواہ کی عدم ادائیگی اورنجکاری کیخلاف اسٹیل ملزملازمین کا احتجاج

جمعرات 30 جنوری 2014 13:21

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30جنوری 2014ء) پاکستان اسٹیل ملز کے ہزاروں ملازمین کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ،ساڑھے تین ماہ کی تنخواہ کی عدم ادائیگی اور ادارے کی نجکاری کے خلاف ملازمین نے اسٹیل ملز کے مین گیٹ پر احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ساڑھے تین ماہ سے تنخواہ سے محروم اسٹیل ملز کے محنت کش ملازمین نے تنخواہ کی عدم ادائیگی اور نجکاری کے خلاف احتجاج کیا،ذرائع کے مطابق 15 دن قبل اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ڈیڑھ ماہ کی تنخواہ جاری کرنیکی منظور ی دی تھی جو اب تک حکومتی خزانے سے موصول نہیں ہوئی۔

ملازمین کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ نا اہل انتظامیہ کو فوراً تبدیل کیا جائے،دوسری جانب خام مال کی خریداری کیلئے رقم کی عدم دستیابی کے باعث ادارے کی پیداوار نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :