سال میں کم از کم 25فلمیں بننے سے فلم انڈسٹری دوبارہ اپنے عروج پر پہنچ جائیگی ‘ بشریٰ انصاری

جمعرات 30 جنوری 2014 13:13

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30جنوری 2014ء) اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ میرا فلم انڈسٹری والوں کو مشورہ ہے کہ جس طرح وہ فلم سے قبل سکرپٹ مکمل کرتے ہیں اسی طرح فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے سکرپٹ تیار کریں ، سال 2014 ء میں کم از کم 25فلمیں ضرور بننی چاہیے ، اگر اس سال 25فلموں کا ٹارگٹ پورا ہو جاتا ہے تو اگلے سال اس کی تعداد دو گنی ہو جائے گی اور فلم انڈسٹری دوبارہ اپنے عروج پر پہنچ جائے گی ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کی کوششیں کرنے والوں کی نیت پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے ۔ صرف ایکشن پلان کی ضرورت ہے اور اس وقت فلم انڈسٹری کے تمام لوگوں کو مل کر فلم انڈسٹری کے لئے مل کر کام کرنا ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :