عام انتخابات میں سیکیوریٹی خدشات کے پیش نظر بی سی سی آئی نے آئی پی ایل کے میزبانی کیلئے یو اے ای کے نام پر غور شروع

جمعرات 30 جنوری 2014 13:10

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30جنوری 2014ء) بھارت میں عام انتخابات میں سیکیوریٹی خدشات کے پیش نظر بی سی سی آئی نے آئی پی ایل کے میزبانی کے لئے یو اے ای کے نام پر بھی غور شروع کردیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت میں اپریل میں ہونے والے عام انتخابات کے دوران آئی پی ایل جیسے ہائی پروفائل ایونٹ کا منعقد ہونا کھلاڑیوں کی جان کے ساتھ مذاق ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق انہی سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر بھارت کرکٹ بورڈ ایونٹ کا ساتواں ایڈیشن بھارت کے علاوہ کسی اور ملک میں منعقد کرنے پر غور کررہا ہے اس مقصد کیلئے سری لنکا، جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش کے بعد اب یو اے کا نام زیر غور ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ میچ میں آنے والے اخراجات میں کمی کی وجہ سے آئی پی ایل کے ساتویں ایڈیشن کیلئے یو اے ای ایونٹ کی میزبانی کیلئے فیورٹ کی حیثیت اختیار کرگیا ۔

متعلقہ عنوان :