بگ تھڑی کے منصوبے کے بعد بورڈ کو فوری طور پر گورننگ باڈی کا اجلاس طلب کرکے مشاورت کرنی چاہیے ، عارف علی عباسی

جمعرات 30 جنوری 2014 13:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30جنوری 2014ء) پی سی بی کے سابق چیف ایگزیکٹو عارف علی عباسی نے کہا ہے کہ بگ تھڑی کے منصوبے کے بعد بورڈ کو فوری طور پر گورننگ باڈی کا اجلاس طلب کرکے مشاورت کرنی چاہیے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ بی سی سی آئی کے موجودہ صدر سری نواسن کے دور میں انڈین پریمیئر لیگ میں کرپشن ہوئی،ان کے داماد گروناتھ میاپن اور ان کی ٹیم چنئی سپرکنگز پر میچ فکسنگ کے الزامات لگے۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں اسپانسرشپ کھلاڑیوں کی وجہ سے آتی ہے۔اگر پاکستان یا کوئی اور ٹیم ورلڈکپ جیسے کسی بڑے ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی تو کھیل سے اسپانسر بھاگ جائیں گے۔ آئی سی سی پر تین ملکوں کے تسلط جیسے اقدامات کی حوصلہ کی جانی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :