نیشنل بنک اور کے آر ایل کے مابین پریذیڈنٹ ون ڈے کپ کا فائنل یکم فروری کو کھیلا جائے گا

جمعرات 30 جنوری 2014 13:09

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30جنوری 2014ء) نیشنل بنک اور خان ریسرچ لیبارٹریز (کے آر ایل) کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کا فائنل یکم فروری کو قذافی سٹیڈیم، لاہور میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے زیرا ہتمام ڈیپارٹمنٹل ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں نیشنل بنک، کے آر ایل، سوئی گیس، پورٹ قاسم، زیڈ ٹی بی ایل، سٹیٹ بنک، یو بی ایل، پی آئی اے ، حبیب بنک، واپڈا اور پاکستان ٹیلی ویژن کی ٹیموں نے حصہ لیا۔

لیگ میچز مکمل ہونے کے بعد نیشنل بنک، کے آر ایل اور سوئی گیس کی ٹیموں نے دس دس میچ کھیل کر 15، 15 پوائنٹس حاصل کرکے ٹاپ پوزیشن کی تاہم بہتر رن ریٹ کی وجہ سے نیشنل بنک اور کے آر ایل کی ٹیموں نے فائنل تک رسائی حاصل کی۔ نیشنل بنک کی ٹیم مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ کے آر ایل کی کپتانی کے فرائض سعید انور جونیئر انجام دیں گے۔

متعلقہ عنوان :