آسٹریلیا اور انگلینڈ ویمنز ٹیموں کے مابین دوسرا ٹی 20 میچ کل کھیلا جائے گا

جمعرات 30 جنوری 2014 13:09

میلبورن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30جنوری 2014ء) آسٹریلیا اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے مابین تین ٹی 20 میچز کی سیریز کا پہلا میچ جمعہ کو میلبورن میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے ٹی 20 کرکٹ میچ میں آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔ قبل ازیں واحد ایشز ٹیسٹ میں انگلینڈ فتحیاب رہا جبکہ ون ڈے ایشز میں آسٹریلیا نے کامیابی حاصل کی۔ دونوں ٹیموں کے مابین تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 2 فروری کو سڈنی میں کھیلا جائے گا

متعلقہ عنوان :