ریاست طالبان کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، فاروق ستار

جمعرات 30 جنوری 2014 12:59

ریاست طالبان کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، فاروق ستار

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30جنوری 2014ء) متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیوایم) کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرڈاکٹر فاروق ستارنے کہا ہے کہ ریاست طالبان کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ قوم کو کنفیوژن ہے کہ شہیدوں کے خون کا سودا ہورہا ہے۔ موجودہ حالات میں ملک اور ملکی سلامتی داؤ پر لگی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

کراچی ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ دہشت گردی کے حملوں میں اضافہ ہورہا ہے بچے خواتین طالب علم اور کوئی بھی مقام محفوظ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالات یہاں تک پہنچ چکے ہیں کہ یہ فیصلے کی گھڑی ہے کیا مذاکرات ہی مسئلے کا حل ہیں پوری قوم کی توقعات تھیں کہ موجودہ حالات میں غیر معمولی اقدامات کئے جائیں۔ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ حالیہ واقعات نے قوم کو دیوار سے لگا کر رکھ دیا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اے پی سی میں ایم کیوایم کا مذاکرات کی حمایت کرنا اس وقت قوم کی آواز تھی۔

متعلقہ عنوان :