40ہزار فٹ کی بلندی پر ایکشن،فلم نان اسٹاپ کاٹریلرجاری

جمعرات 30 جنوری 2014 12:01

ہالی وڈ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30جنوری 2014ء) چالیس ہزار فٹ کی بلندی پر ایکشن لئے ہالی ووڈ فلم نان اسٹاپ کا نیا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔ نیو یارک سے لند ن جانے والی پرواز پر کی اس کہانی میں ہے دلچسپ نان اسٹاپ ایکشن۔

(جاری ہے)

فلم میں اس پرواز پر موجود امریکی ائیر مارشل کا مرکزی کردار اداکار لیام نیسن نبھا رہے ہیں۔چالیس ہزار فٹ کی بلندی پر اس ائیر مارشل اور دہشت گردوں کے درمیان جنگ کی اس کہانی کو ہسپانوی ہدائیتکار ڑوم کولے سیرا نے ڈائیرکٹ کیا ہے۔لیام نیسن کے علاوہ فلم کی اہم کاسٹ میں اداکارہ جولین مور بھی شامل ہیں۔ نئی ایکشن تھرلر نان اسٹاپ اٹھائیس فروری کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :