دھند میں کمی،لاہور اسلام آباد موٹر وے ٹریفک کے لیے کھول دی گئی

جمعرات 30 جنوری 2014 12:01

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30جنوری 2014ء) لاہور کی فضائیں ایک مرتبہ پھر شدید دھند کی لپیٹ میں آ گئیں۔ ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوئی جبکہ کئی گھنٹے بند رہنے کے بعد موٹر وے کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔لاہور میں رات گئے اچانک دھند چھانے لگی، جو آہستہ آہستہ گہری ہوتی چلی گئی۔

(جاری ہے)

ہر چیز کو دھند کی سفید چادر نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔شدید دھند کے باعث ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی، ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمدورفت معطل ہو گئی، دبئی، دوحہ اور کوالالمپور سے لاہور آنے والی تین پروازیں کراچی بھجوا دی گئیں۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق رات گئے لاہور سے پنڈی بھٹیاں تک موٹر وے کو بند کر دیا گیا تھا تاہم حد نگاہ 40 میٹر ہونے پر اسے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ ترجمان نے موٹروے اور ملتان روڈ پر شہریوں کو محتاط ڈرائیونگ کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :