وزیر اعظم نواز شریف سے پروفیسر خورشید اور لیاقت بلوچ کی ملاقات

جمعرات 30 جنوری 2014 11:38

وزیر اعظم نواز شریف سے پروفیسر خورشید اور لیاقت بلوچ کی ملاقات

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30جنوری 2014ء) وزیراعظم نوازشریف سے جماعت اسلامی کے رہنما پروفیسرخورشید اور لیاقت بلوچ نے ملاقات کی ہے، وزیر اعظم نے امید ظاہر کی ہے کہ مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے نکل آئے گا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں ملک کی سیاسی اور امن و امان کی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔ جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے طالبان سے مذاکرات کیلئے حکومت کی کمیٹی بنانے کے فیصلے کو سراہا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ حکومت عوام اور ریاست کے تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے اور امید ہے مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے نکل آئے گا۔