طالبان کیخلاف آپریشن،بزدل سیاستدان قوم کو الجھا رہے ہیں،بلاول بھٹو

بدھ 29 جنوری 2014 22:26

طالبان کیخلاف آپریشن،بزدل سیاستدان قوم کو الجھا رہے ہیں،بلاول بھٹو

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29جنوری۔2014ء) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ طالبان کی شکست کے بعد ان سے مذاکرات ہو سکتے ہیں،بزدل سیاستدان جان بوجھ کر قوم کو الجھا رہے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو کے دوران بلاول کا کہنا تھا کہ ہم ناکام ہو رہے ہیں۔ہمارے بہادر افراد کو ایک ایک کر کے خاموش کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ملالہ ، اعتزاز ،شہباز بھٹی ، سلمان تاثیر ، بے نظیر بھٹو ہماری بہادر آوازیں ہیں ، اگر ہم اکٹھے ہو جائیں تو دشمن ہم پر غلبہ نہیں پا سکتا۔طالبان سے مذاکرات کا ذکر کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھا کہ پہلے طالبان ہتھیار پھینکیں پھر ان سے مذاکرات کیے جائیں۔حکومت کی جانب سے غیرمشروط مذاکرات کی بات کمزوری کی نشانی ہے تاہم بلاول نے اس بات کو تسلیم کیا کہ طالبان کے خلاف کارروائی کے لیے ملک میں اتفاقِ رائے موجود نہیں۔