Live Updates

ہری پور: حلقہ 19 میں تحریک انصاف کی سیٹ (ن) لیگ لے اڑی

بدھ 29 جنوری 2014 22:26

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29جنوری۔2014ء) ہری پور سے قومی اسمبلی کے حلقہ 19 میں تحریک انصاف کی سیٹ (ن) لیگ لے اڑی۔ 7 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کے بعد مسلم لیگ (ن) کے عمر ایوب کو کامیاب قرار دے دیا۔ عمر ایوب کے حامی ہوائی فائرنگ کرکے فتح کا جشن مناتے رہے۔ گیارہ مئی 2013ء کے عام انتخابات میں دھاندلی الزامات کے بعد حلقے کے 7 پولنگ سٹیشنز کے نتائج کالعدم قرار دیتے ہوئے دوبارہ پولنگ کا حکم دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ان 7 پولنگ سٹیشنز سے (ن) لیگ کے عمر ایوب خان نے دو ہزار آٹھ سو انتیس اور ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے راجہ عامر زماں نے دو ہزار دو سو تریسٹھ ووٹ حاصل کئے۔ حلقے میں مجموعی ووٹوں کا تناسب باالترتیب ایک لاکھ سترہ ہزار پانچ سو اٹھاسی اور ایک لاکھ سولہ ہزار نو سو پچانوے رہا۔ یوں (ن) لیگ تحریک انصاف سے قومی اسمبلی کی یہ سیٹ لے اڑی۔ نتائج کے بعد عمر ایوب کے حامی ہوائی فائرنگ کرکے فتح کا جشن مناتے رہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :