دہشتگردی کا معاملہ طالبان کے ساتھ مذاکرات سے نہیں ٹلے گا ،نثار احمد کھوڑو ،دہشتگردوں کی مضبوط ارادوں کے ساتھ سرکوبی اور ملکی سا لمیت سے کھیلنے والوں کا خاتمہ ضروری ہے،سینئر وزیر تعلیم سندھ

بدھ 29 جنوری 2014 22:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29 جنوری ۔2014ء) سندھ کے سنیئر وزیر نثاراحمد کھوڑونے کہا ہے کہ دہشتگردی کا معاملہ طالبان کے ساتھ مذاکرات سے نہیں ٹلے گا ، دہشتگردوں کی مضبوط ارادوں کے ساتھ سرکوبی اور ملکی سا لمیت سے کھیلنے والوں کا خاتمہ ضروری ہے کیونکہ لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے ۔پیپلز پارٹی نے ماضی میں ان سے مذاکرات کیے جس کے مثبت نتائج نہیں نکلے ،اگر دہشتگردی کا معاملہ باتوں سے ٹل جاتا تو اس وقت تک دہشگردی ختم ہوچکی ہوتی اسلئیے دہشتگردوں کے خلاف کاروائی ہونی چائیے ۔

ان خیالات کا اظہا ر انھوں نے بدھ کو اصغرشاہ اسٹیڈیم کراچی میں سندھ فیسٹیول انٹرکالیجٹ ٹی ٹوئینٹی کرکٹ کے افتتاح کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیاایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہاپیپلزپارٹی تنہااڑان کرنا نہیں سیکھی اسلئیے ماضی میں بھی ایم کیوایم سمیت دیگر اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلے اور اب بھی انھیں ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایم کیو ایم سے ناراض نہیں ہوئی ہے تاہم ایم کیو ایم کے دوست خود ناراض ہوکر حکومت سے الگ ہوگئے ہیں اور ایم کیو ایم سے بات چیت کیلیئے ہمارے دروازے کھلے ہے اور انھیں کہتے ہیں کہ مان جاؤ۔انھوں نے کہا کہ ماحول کوبہتر کرنے کے لئیے دونوں جماعتوں کا اتحاد ضروری ہے اور ایم کیوایم سندھ حکومت میں شامل ہوگی تو یہ بہتر عمل ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ کراچی میں بڑے عرصے سے امن امان بہتر نہیں ہے اور امن امان کی بہتری کے لئیے بلا تفریق کاروائی کی جارہی ہے اور ٹارگیٹیڈکاروائی کے نتیجے میں مثبت نتائج مل رہے ہیں لیکن دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کرنے والے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف حملے ہورہے ہیں جس کی مذمت کرتے ہے تاہم حالات کیسے بھی ہوںآ گے بڑھ کر بہادری سے مقابلہ کریں گے۔