چیئر مین نیب کا قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا کا دورہ ، کرپشن کے اہم کیسوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی ، اہم کیسوں کی موٴثر پیروی کر نے کیساتھ بیورو کرپشن کے بارے میں شعور و آگہی اور روک تھام کی حکمت عملی پر بھر پور توجہ دے رہی ہے ،چیئر مین نیب

بدھ 29 جنوری 2014 20:34

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29 جنوری ۔2014ء) چےئر مین نیب قمر الزمان چوہدری نے منگل کے روز قومی احتساب بیورو ، خیبر پختونخوا کا دورہ کیا ۔ انہیں اس دوران اہم کیسوں کے بارے میں تفصیلی بریفینگ دی گئی۔ چےئر مین نیب نے کہا کہ اہم کیسوں کی موٴثر پیروی کر نے کے ساتھ ساتھ بیورو کرپشن کے بارے میں شعور و آگہی اور روک تھام کی حکمتِ عملی پر بھی بھر پور توجہ دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

تا کہ معاشرے کو کرپشن کے مضر اثرات کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے۔ انہوں نے قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا کی مجموعی کارکردگی کو سراہا اور محکمے کا سربراہ ہونے کے ناطے عملے کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کر ائی تا کہ وہ ذہنی سکون کے ساتھ اپنے فرائض ِ منصبی بطریقِ احسن سرانجام دے سکیں۔ انہوں نے بیورو کو ہدایت کی کہ وہ کالونی کے ذیرِ تعمیر مکانات کی جلد از جلد تکمیل کے بارے میں کیس تیار کریں۔

متعلقہ عنوان :