کوہستان ویڈیو کیس :پانچوں لڑکیوں کو قتل کر دیا گیا، فرزانہ باری

بدھ 29 جنوری 2014 19:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29جنوری۔2014ء) انسانی حقوق کی کارکن فرزانہ باری کا کہنا ہے کہ کوہستان ویڈیو کیس میں نظر آنے والی پانچوں لڑکیوں کو قتل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انسانی حقوق کی کارکن فرزانہ باری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ ان کے پاس پانچوں لڑکیوں کے مارے جانے کی ٹھوس معلومات موجود ہیں۔ فرزانہ باری کا کہنا تھا کہ مجھے کہا گیا تھا کہ لڑکیوں کو مارے جانے کا ثبوت ہوا تو کیس ری اوپن ہوگا۔ انہوں نے چیف جسٹس پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کوہستان ویڈیو کیس کو ری اوپن کریں۔

متعلقہ عنوان :