مذاکرات کیلئے وزیر اعظم سے تعاون کریں گے ، مولانا فضل الرحمن

بدھ 29 جنوری 2014 19:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29جنوری۔2014ء) جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے طالبان سے مذکرات کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے میں وزیر اعظم سے ہر ممکن تعاون کریں گے۔

(جاری ہے)

ایوان سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ حالات نازک ہیں، ہمیں یہ بات چھپانی نہیں چایئے، وزیر اعظم نے ان حالات میں جو فیصلہ کیا ہے، اس کا خیر مقدم کرتے ہیں، تاہم اس پر مشاورت کی جاتی تو وزیر اعظم کو مزید حقائق سے آگاہ کرتے ۔

قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اب تاثر یہی ہے کہ فیصلے کہیں اور ہوتے ہیں، فیصلے پارلے منٹ نہیں کررہی اور نہ ہی حکومت با اختیار ہے۔