حکام کرپشن کی روک تھا م کیلئے حکمت عملی پر بھر پور توجہ دیں،چیئر مین نیب

بدھ 29 جنوری 2014 16:50

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2014ء) چیئر مین قومی احتساب بیور و نے کہا ہے کہ نیب خیبر پختون خوا کرپشن کی روک تھام کیلئے حکمت عملی پر بھر پور توجہ دیں تاکہ کرپشن سے نجات حاصل کر سکیں۔

(جاری ہے)

چیئر مین نیب قمر زمان چودھری نے خیبر پختون خوا بیورو آفس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ا نہوں نے احتساب بیورو خیبر پختون خوا کے حکام کو ہدایت کی کرپشن کی روک تھام کی حکمت عملی پر بھر پور توجہ دی جائے۔ اہم کیسز کی پیروی کر یں تاکہ معاشرے کو کرپشن سے بچاسکیں۔انہوں نے قومی احتساب بیورو خیبر پختون خوا کی کارکردگی کو سراہا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :