محکمہ زراعت پنجاب کی کاشتکاروں کو مونگ کی منظورشد ہ اقسا م کی بروقت کاشت یقینی بنانے کی ہدایت

بدھ 29 جنوری 2014 16:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2014ء) محکمہ زراعت پنجاب نے کاشتکاروں کو مونگ کی منظورشد ہ اقسا م کی بروقت کاشت یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہاریہ مونگ کی کا شت کیلئے ترقی دادہ اقسام کاانتخاب کریں۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت ترجمان نے کہاکہ جوکاشت کارکسی وجہ سے مکئی کمادیہ سورج مکھی کاشت نہیں کرسکے وہ مارچ کے آخیرتک بہاریہ مونگ کی کا شت کرسکتے ہیں بہاریہ مونگ کی کا شت کیلئے ترقی دادہ اقسام کاانتخاب کریں۔ اچھی اوربھرپورپیداوارکیلئے آپیاش علاقوں میں مونگ کی ترقی دادہ قسم نیاب مونگ 2006زادی مونگ 2006جبکہ بارانی علاقوں کیلئے چکوال ایم 6کی کا شت سے بہتر پیداوارحاصل کی جاسکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :