1، 2، 5، 10، 25 اور 50 پیسے کے اعشاری سکے تبدیل کرالیں، اسٹیٹ بینک کی یاد دہانی

بدھ 29 جنوری 2014 16:37

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2014ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عوام کو یاد دہانی کرائی ہے کہ وہ ایس بی پی بی ایس سی کے دفاتر اور کمرشل/مائیکروفنانس بینکوں کی شاخوں سے 30 ستمبر 2014ء تک 1، 2، 5، 10، 25 اور 50 پیسے کے اعشاری سکے تبدیل کرا لیں۔

(جاری ہے)

عوام کی آگاہی کے لیے اسٹیٹ بینک نے کمرشل/مائیکرو فنانس بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اعشاری سکوں کے تبادلے سے متعلق پوسٹرز/ بینرز اپنی شاخوں میں نمایاں مقامات پر لگائیں۔یاد رہے کہ وفاقی حکومت پہلے ہی مطلع کر چکی ہے کہ یکم اکتوبر 2014ء سے 1، 2، 5، 10، 25 اور 50 پیسے کے سکوں کی قانونی حیثیت ختم ہو جائے گی۔ تاہم 30 ستمبر 2014ء تک ایس بی پی بی ایس سی کے دفاتر اور بینکوں کی شاخوں سے ان سکوں کا تبادلہ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :