پارکو ریفائنری کو خام تیل کے ترسیلی اخراجات دینے کی سفارش

بدھ 29 جنوری 2014 16:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2014ء) پارکو ریفائنری کو خام تیل کے ترسیلی اخراجات دینے کی سفارش کردی گئی، ترسیلی اخراجات کی اجازت دینے سے ہائی اسپیڈ ڈیزل اٹھارہ پیسے فی لیٹر مہنگا ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

وزارت پٹرولیم وقدرتی وسائل نے پارکو ریفائنری کو خام تیل کے ترسیلی اخراجات دینے کے حوالے سے سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کو ارسال کردی۔نجی ٹی وی کے مطابق سمری میں کہا گیا کہ پارکو ریفائنری کوترسیلی اخراجات سے ہائی اسپیڈ ڈیزل اٹھارہ پیسے فی لیٹر مہنگا ہوجائے گا،سمری میں بتایا گیا کہ پارکو ہائی سپیڈ ڈیزل کیلئے خام تیل کراچی سے مظفر گڑھ منگواتی ہے،پارکو کو ترسیلی اخراجات کی اجازت دینے سے عوام پر سالانہ ایک ارب پندرہ کروڑ کا اضافی بوجھ پڑیگا۔