ارشدپپو کیس ، انسداد دہشت گردی عدالت نے تفتیشی افسر کے پیش نہ ہونے پر تنخواہ روکنے کا حکم دے دیا

بدھ 29 جنوری 2014 16:16

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2014ء) کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ارشد پپو سمیت تہرے قتل کیس میں تفتیشی افسر کے پیش نہ ہونے پر شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے اسکی تنخواہ روکنے کا حکم دید یاہے۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جج خالدہ یاسین کے روبرو ارشد پپو سمیت تہرے قتل کیس کے ملزمان رکن قومی اسمبلی شاہ جہاں بلوچ،زبیر بلوچ، ذاکر ڈاڈا،انسپکٹر جاوید بلوچ سمیت دیگر پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

سماعت کیلئے تفتیشی افسر انسپکٹر یامین گجر کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے اسکی تنخواہ روکنے کا بھی حکم دیا ۔عدالت نے گزشتہ سماعت پر تفتیشی افسر کو گواہوں کی پیشی یقینی بنانے کا حکم دیاتھا ۔واضح رہے کہ ارشد پپو قتل کیس میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت رکن قومی اسمبلی شاہجہاں بلوچ سمیت دیگر 6ملزمان پر فرد جرم عائد کرچکی ہے جبکہ سندھ ہائی کورٹ نے شاہجہاں بلوچ کی درخواست ضمانت پر وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کررکھا ہے ۔

متعلقہ عنوان :