حکومت عوام کو پیچیدہ بیماریوں کے موثر علاج کیلئے وسائل کی ری جنریشن کے ذریعے سٹیٹ آف دی آرٹ طبی سہولتیں مہیا کررہی ہے ‘ مجتبیٰ شجاع الرحمن
بدھ 29 جنوری 2014 14:51
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2014ء)وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن ، خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو پیچیدہ بیماریوں کے موثر علاج کے لئے وسائل کی ری جنریشن کے ذریعے سٹیٹ آف دی آرٹ طبی سہولتیں مہیا کررہی ہے اور بچوں کو بیماریوں سے محفوظ بنانے کے لئے صوبہ بھر کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے اور ویکسین دی جاتی ہے ، حکومت اس پروگرام کے لئے خطیر رقم خرچ کر رہی ہے لہذا ہر بچے اور گھر گھر رسائی کو یقینی بنایا جائے اور اس سلسلے میں لیڈی ہیلتھ ورکرز و ویزیٹرز اور پیرامیڈکس کے کردار کو مزیدفعال بنایا جائے گا۔
ان خیالات کااظہار انہو ں نے مختلف عوامی وفود اور ڈاکٹرزکے وفود سے ملاقات کے دوران کیا۔ مجتبیٰ شجاع الرحمن نے ڈاکٹرز سے کہاکہ وہ عوام کو علاج معالجہ کی سہولتیں فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان میں احتیاطی تدابیر بارے شعور اجاگر کریں اور اس کے لیے موثر مہم شروع کی جائے ۔(جاری ہے)
انہو ں نے کہا کہ حکومت کا بنیادی فوکس پرائمری ہیلتھ کیئر اور بیماریوں سے بچاؤ ہے تاکہ ملینیم ڈویلپمنٹ اہداف حاصل کئے جاسکیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو معیاری ادویات کی فراہمی حکومت کی ترجیحی ہے اور ادویات کے معیار کو جانچنے کے لئے ملتان، راولپنڈی اور لاہور میں تین ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریاں قائم کی جارہی ہے اس کے علاوہ فیصل آباد اور راولپنڈی میں غذائی معیار کو جانچنے کے لئے دو فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹریوں کا قیام بھی عمل میں لایا جارہا ہے جس کے لئے حکومت نے 15کروڑ روپے فراہم کئے ہیں۔ مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ دیہی آبادی میں حفاظتی اقدامات کے بارے میں زیادہ سے زیادہ شعور بیدار کیا جائے تاکہ لاعلمی میں پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کو روکا اور لگنے والی بیماریوں کا تدارک کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ماں اور بچوں خصوصاً نوزائیدگان کی صحت اور انہیں جدید طبی سہولتیں دینے کے لئے مختلف ڈونر اداروں کے تعاون سے کئی منصوبوں کا آغاز کیا ہے اور ان پراجیکٹس کے مراکز میں ڈاکٹرز سمیت دیگر طبی عملہ کی تعیناتی‘ برتھ کٹس ‘ طبی آلات اور ضروری ادویات کی فراہمی کویقینی بنایا جا رہا ہے۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت انسداد سمگلنگ سے متعلق اہم اجلاس
-
کیا ایک نام نہاد اور پلانٹڈ وزیراعظم خود یہ تعین کرےگا کہ وہ مجرم ہے یا نہیں؟
-
پی ٹی آئی کا چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی اور جسٹس عامر فاروق سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
-
جرمنی میں الیکٹرک کارکی رجسٹریشن میں کمی
-
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں مسلسل دوسرے ہفتے کمی
-
وفاقی وزارت خزانہ نے مارچ کی ماہانہ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی
-
خیبر پختونخوا کی چوبیس سرکاری یونیورسٹیاں وائس چانسلر سے محروم
-
پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ہر فورم پر ان کے لئے آواز بلند کرے گا، صدر مملکت آصف علی زرداری سے فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع کی ملاقات
-
گزشتہ تین روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 400 روپے بڑا اضافہ ہوگیا
-
سوشل میڈیا کا بھوت اور بچوں کی ذہنی صحت
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے ایران کے سفیر کی ملاقات
-
امریکی صدر جو بائیڈن کا وزیراعظم شہبازشریف کو خط ، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر نومنتخب حکومت کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.