آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر میں کل سپرسکسز مرحلے کے آخری تین میچز کھیلے جائیں گے

بدھ 29 جنوری 2014 14:07

کرائسٹ چرچ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2014ء) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر میں جمعرات کو سپرسکسز مرحلے کے آخری تین میچز کھیلے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق 2015 ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں(آج) جمعرات کو سپرسکسز سٹیج کے آخری تین میچز کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ایونٹ کا 31 واں میچ متحدہ عرب امارات اور نمیبیا کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا، 32 ویں میچ میں کینیا اور سکاٹ لینڈ کی ٹیمیں کرائسٹ چرچ میں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ 33 واں اور آخری میچ ہانگ کانگ اور پاپوا نیو گنی کے درمیان کھیلا جائے گا ،دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان ٹورنامنٹ کا فائنل یکم فروری کو لنکن میں کھیلا جائے گا۔