ذکاء اشرف سمیت پاکستانی آفیشلز سے بھارتی وفد کی ملاقات ، پاک بھارت سیریز پر بات چیت

بدھ 29 جنوری 2014 14:06

دبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف نے کہا ہے کہ ہم دیکھیں گے کہ بھارت اپنی نیوٹرل وینیو پر کھیلنے کی پیشکش میں کتنا مخلص ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق دبئی میں ذکا اشرف سمیت پاکستانی آفیشلز کی بھارتی وفد سے ملاقات ہوئی جس میں باہمی سیریز کے نیوٹرل وینیو پر انعقاد کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔میڈیا سے بات چیت کے دور ان جب ذکا ء اشرف سے اس بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے کہاکہ بھارت نے ہمیں پیشکش کی ہے کہ وہ ہم سے نیوٹرل وینیو پر بھی سیریز کھیلنے کے لیے تیار ہیں مگر ہمیں یہ دیکھنا ہوگا کہ وہ اپنی اس آفر میں کتنا مخلص ہے۔

متعلقہ عنوان :