پاکستان بگ تھری معاملے پر اپنے موقف پر ڈٹا رہے گا ، قومی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے ، ذکاء اشرف

بدھ 29 جنوری 2014 14:06

دبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکاء اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان بگ تھری معاملے پر اپنے موقف پر ڈٹا رہے گا ،قومی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے ، پاکستان، سری لنکا، جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش ایک پیج پرہیں ،بھارت نیوٹرل وینیو پر سیریز کھیلنے کیلئے تیار ہے تاہم فی الحال سیریز کے حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتامیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف نے کہا کہ بگ تھری کے پوزیشن پیپر کے مخالف چار بورڈز سے مشاورت ہوئی ہے تاہم پاکستان اس معاملے پر اپنے موقف پر ڈٹا رہے گااور پیچھے ہٹے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا انہوں نے کہاکہ بگ تھری معاملے پر بنگلہ دیش کا ووٹ اہم ہوگا۔

(جاری ہے)

کوشش کریں گے کہ اجلاس میں دیگر بورڈز کی بات بھی مانی جائے وہی فیصلہ کریں گے جوپاکستان کے مفاد میں ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ بھارت نیوٹرل وینیو پر سیریز کھیلنے کیلئے تیار ہے تاہم فی الحال سیریز کے حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتا۔

پاکستان بگ تھری معاملے پر اپنے موقف پر ڈٹا رہے گا ، قومی مفاد پر کوئی ..

متعلقہ عنوان :