بگ تھری کے اصطلاحات سے کرپشن جنم لے گی، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل

بدھ 29 جنوری 2014 14:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2014ء) ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے بگ تھری کے معاملے پرکہاہے کہ آئی سی سی کی اصلاحات سے کرکٹ میں کرپشن کا دروازہ کھل جائیگا۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں آئی سی سی میں متعارف کرائی گئی وولف رپورٹ پر ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں بگ تھری کی اصلاحات کرپشن اور کرکٹ قوانین کی خلاف ورزیوں کے دروازے کھولیں گی۔ ٹرانسرپنسی انٹرنیشنل کی جاری بیان میں کہا گیا کہ آئی سی سی نے نئی سفارشارت اور اصلاحات میں اس بارے میں کوئی وضاحت نہیں کی کہ وہ انتظامی سطح پر کرپشن کا خطرہ کس طرح کم کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :