10سال بعد پاک بھارت ہاکی سیریز کی بحالی خوش آئند ہے، محمد علی خان
بدھ 29 جنوری 2014 14:04
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2014ء) سابق انٹرنیشنل ہاکی پلیئر محمد علی خان نے کہا ہے کہ10سال بعد پاک بھارت ہاکی سیریز کی بحالی خوش آئند ہے، مقابلے پاکستان کے ویران اسٹیڈیمز کو آباد کرنے اور قومی کھیل پر طاری جمود کو توڑنے میں معاون ثابت ہوں گے۔
(جاری ہے)
میڈیارپورٹ کے مطابق رواں سال مارچ میں بھارت کی آمد سے مالی بحران کی شکار پاکستان ہاکی فیڈریشن کو بھی فنڈز کی صورت میں مالی فوائد ہونے کا امکان ہے جبکہ شائقین بھی روایتی حریفوں کے مابین میچز سے محظوظ ہونے کیلئے بے چین ہیں، سابق کھلاڑیوں کی طرح شائقین ہاکی بھی روایتی حریفوں کو اپنے ملک میں کھیلتا دیکھنا چاہتے ہیں۔
ایک انٹرویو میں محمد علی خا ن نے کہا کہ بھارت کی طرح یورپین ٹیموں کو بھی پاکستان میں ہاکی کھیلنی چاہئے حالات اتنے برے بھی نہیں کے غیر ملکی ٹیمیں یہاں نہ کھیل سکیں۔ واضح رہے کہ روایتی حریفوں کے مابین آخری مرتبہ ہاکی سیریز2004-05 میں منعقد ہوئی تھی جس میں پانچ میچ پاکستان اور پانچ میچ بھارت میں کھیلے گئے تھے۔ سیریز میں پاکستان نے 7-3سیکامیابی حاصل کی تھی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ میں شکست کو سرپرائز نہیں کہہ سکتے، شاداب خان
-
ٹی 20 سیریز:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں جمعہ کومدمقابل ہوں گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
چیمپئیزٹرافی 2025 ؛ بھارتی میڈیا پاکستان مخالف مخالف مہم چلانے میں سرگرم
-
اعظم خان اور محمد رضوان کے بعد ایک اور پاکستانی کھلاڑی زخمی ہو گیا
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ (کل) قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا
-
کیا عماد وسیم چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلیں گے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.