میسی کو بیچنے کا ارادہ نہیں بارسلونا میں ہی رہیں گے ، بارسلونا فٹبال کلب

بدھ 29 جنوری 2014 14:04

بارسلونا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2014ء) فٹبال کلب بارسلونا کے صدر ہوسیپ ماریا بارتومیو نے کہا ہے کہ سٹار کھلاڑی لیونل میسی برائے فروخت نہیں ہیں اور کلب ان کے ساتھ معاہدے میں تجدید کا ارادہ رکھتا ہے۔26 سالہ میسی چار مرتبہ بیلاں دور انعام جیت چکے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین میسی کو حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے ،سیزن میں میسی نے بارسلونا کے 36 گولوں میں معاونت کی اور 20 میں سے 16 میچوں میں وہ فاتح ٹیم کا حصہ تھے۔

ایک انٹرویو میں بارتومیو نے کہا کہ کلب ان سے ملاقات کر کے نئے معاہدے کے لیے مذاکرات کرے گاہمیں جو کچھ بھی کرنا پڑے گا ہم کریں گے ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ انھیں سب سے زیادہ معاوضہ ملے۔گذشتہ سال میسی نے 50 میچوں میں 60 گول کیے تھے تاہم اس سال وہ اپنی فارم برقرار نہیں رکھ سکے ہیں۔

(جاری ہے)

اب تک انھوں نے صرف 18 گول کیے ہیں اور ان میں سے بھی صرف آٹھ لیگ میچوں میں ہیں۔

تاہم انھوں نے 20 میچوں میں 36 گولوں میں مدد کی ۔لیگ میچوں میں انھوں نے آخری گول ستمبر کے مہینے میں کیا تھا جس کے بعد وہ زخمی ہونے کی وجہ سے پانچ ہفتوں کیلئے کھیل نہیں سکے۔بارسلونا کے کوچ گریگاردو مارٹینو نے کہا کہ میسی سب کچھ کر سکتے ہیں اگر وہ کھیل کے دوسرے حصوں میں کامیاب ہوں تو اس بات سے فرق نہیں پڑتا کہ وہ گول کر رہے ہیں یا نہیں۔انہوں نے کہاکہ ان کے بارے میں مجھے اب کچھ حیران نہیں کرتا وہ میچ پر کنٹرول کرنا جانتے ہیں، گیند کی پاسنگ اچھی کرتے ہیں اور ہر کوشش کو اختتام تک لے کر جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :