بی سی سی آئی پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا ، توقیرضیاء
بدھ 29 جنوری 2014 14:03
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) توقیر ضیا ء نے کہا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی پاکستان کے ساتھ دو طرفہ سیریز کھیلنے کی پیشکش اس وقت یقیناپرکشش معلوم ہوتی ہے تاہم اس بات کی کیا ضمانت ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ ضرور کھیلے گا؟برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے توقیرضیا نے کہا کہ تین کرکٹ بورڈوں کے اس مجوزے مسودے کی منظوری اور اجارہ داری قائم ہوجانے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو مالی طور پر تین کروڑ ڈالرز کا نقصان ہوگا کیونکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو ابھی بھی 12 کروڑ ڈالر مل رہے ہیں اور جب ان تین ملکوں کی اجارہ داری قائم ہوجائے گی تو اسے ملنے والی رقم نو کروڑ ڈالر ہوگی۔
توقیرضیا نے اس بات پر افسوس ظاہر کیا کہ آئی سی سی اور بین الاقوامی کرکٹ بھارتی کرکٹ کی کرپشن پر آنکھیں بند کر کے بیٹھی ہے۔(جاری ہے)
آئی پی ایل میں جو کچھ بھی ہوا اس پر آئی سی سی انٹی کرپشن یونٹ کچھ بھی نہ کرسکا وہ پہلے اس معاملے کو کلیئر کرے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ایک ایسا کرکٹ بورڈ جس میں اتنی زیادہ کرپشن ہوئی ہو، وہ بین الاقوامی کرکٹ کے معاملات کو کیسے کنٹرول کر سکے گا؟توقیرضیا نے کہا کہ بھارت کی بین الاقوامی کرکٹ پر حکمرانی کی خواہش بہت پرانی ہے یہ اس وقت بھی جاگی تھی جب جگ موہن ڈالمیا آئی سی سی کے صدر تھے اور وہ ایشیائی ملکوں کا مضبوط بلاک بنانے کی بات کرتے تھے تاہم جب میلکم گرے آئی سی سی کے صدر بنے تو انھوں نے ہر ملک کو ساتھ لے کر معاملات نمٹائے۔
توقیرضیا نے کہا کہ صرف پیسے کے بل پر آئی سی سی پر اجارہ داری کی سوچ ہولناک ہے۔ انھوں نے سوال کیا کہ اگر چین اپنی قوت کے بل پر سرمایہ کاری کرتا ہے تو کیا آئی سی سی اس کے بھی تابع ہوجائے گی؟توقیرضیا نے بین الاقوامی کرکٹ میں ٹیموں کو دو درجوں میں تقسیم کرنے کی تجویز کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ انگلینڈ آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیموں کی تنزلی ہی نہ ہو۔ انگلینڈ کو حالیہ ایشیز سیریز میں پانچ صفر کی حزیمت اٹھانی پڑی ہے جبکہ بھارتی ٹیم جنوبی افریقہ یہاں تک کہ نیوزی لینڈ کے خلاف بھی بری طرح ہاری ہے تو اس بات کی کیا ضمانت ہے کہ وہ ہمیشہ عالمی نمبر ایک یا دو رہے گی؟متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹینس اسٹار عشنا سہیل کو ویمن ٹینس میں خدمات پر تمغہ امتیاز سے نواز دیا گیا
-
سعودی عرب میں ہمیشہ محبت ملی، ریٹائرمنٹ کا کوئی اراد ہ نہیں ہے ، لیونل میسی
-
بنگلہ دیش اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اورآخری ٹیسٹ میچ 30 مارچ سے شروع ہوگا
-
پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریزکی ٹکٹوں کی فروخت جمعہ سے شروع ہوگی۔
-
ٹینس اسٹارعشنا سہیل کو ویمن ٹینس میں خدمات پر تمغہ امتیاز سے نواز دیا گیا
-
پنجاب کنگزکی نمائندگی کرنے والے سابق انگلش کرکٹرروی بوپارا نے دلچسپ واقعہ شیئرکردیا
-
میامی اوپن ٹینس مینزڈبلز، روہن بھوپنا اورمیتھیو ایبڈن سیمی فائنل میں پہنچ گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین ٹی ٹونٹی سیریزکی ٹکٹوں کی فروخت 29 مارچ سے شروع ہو گی، ترجمان
-
بھارتی انتخابات: کانگریس کا ثانیہ مرزا کو حیدر آباد سے ٹکٹ جاری کرنے پر غور
-
ایشیا اوشیانا ورلڈ جونیئر ٹینس انڈر14 کوالیفائرز میں پاکستان نے اوزبکستان کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی
-
کپتان کی تبدیلی کی افواہیں، بابر اعظم کی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات
-
ممبئی انڈینز کے نئے کپتان پانڈیا کو شائقین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.