امید ہے ذکاء اشرف پاکستانی کرکٹ کی ترقی کیلئے آواز اٹھائیں گے ، وزیر اطلاعات پرویز رشید

بدھ 29 جنوری 2014 14:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے امید ظاہر کی ہے کہ ذکاء اشرف پاکستانی کرکٹ کی ترقی کیلئے آواز اٹھائیں گے ، نجی ٹی وی کے مطابق عالمی کرکٹ پر بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے قبضے سے متعلق رپورٹس پر تبصرہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف ایک سمجھدار آدمی ہیں۔

(جاری ہے)

امید ہے کہ چیرمین پی سی بی ملک کے مفاد کا تحفظ کریں گے۔ انہوں نے کہا کرکٹ ایک مقبول کھیل بن چکا ہے اور امید ہے کہ ذکاء اشرف آئی سی سی اجلاس میں پاکستان کرکٹ کی ترقی کے لیے آواز اْٹھائیں گے-

متعلقہ عنوان :