میرا ایمان ہے انسان کو نصیب سے زیادہ اور وقت سے پہلے کچھ نہیں ملتا ‘ ذوالقرنین حیدر

بدھ 29 جنوری 2014 13:53

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2014ء) سینئر اداکار ذوالقرنین حیدر نے کہا کہ میرا ایمان ہے کہ انسان کو نصیب سے زیادہ اور وقت سے پہلے کچھ نہیں ملتا ، اگر ہم اپنی زندگی میں صبر کو لازمی جز بنالیں تو بڑے مسائل حل ہو سکتے ہیں ۔ ” اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔

(جاری ہے)

29 جنوری 2014ء“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے مشکلات کا ڈٹ کا مقابلہ کیا ہے اور کسی بھی مصیبت کی گھڑی میں خدا کو یاد کرنے کے ساتھ صبر بھی کرتا ہوں اور اسی وجہ سے خود کو مطمئن محسوس کرتا ہوں ۔

ذوالقرنین حیدر نے کہا کہ ٹی وی ڈرامہ انڈسٹری کراچی میں ہو یا لاہور میں اس کی بہتری کے لئے سب کو مل کر کام کرنا چاہیے ۔ فلم انڈسٹری کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ میں پاکستانی فلم انڈسٹری کے حالات سے مایوس نہیں ہوں ۔ کڑی دھوپ کے بعد چھاؤں ضرور آتی ہے اور آئندہ دو تین سالوں میں پاکستان فلم انڈسٹری دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑی ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :