نوجوان نسل کو کھیلوں کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیے جائیں‘سابق انٹر نیشنل اتھلیٹ عزت بخش

بدھ 29 جنوری 2014 13:33

واہ کینٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2014ء) سابق انٹر نیشنل اتھلیٹ عزت بخش نے کہا ہے۔کہ نوجوان نسل کو کھیلوں کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیے جائیں۔اور ان کی حوصلہ افزائی بھی کی جائے۔بلکہ حکومے کھلاڑیوں کے لیے ایک ٹرسٹ قائم کرے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے راولپندی بورڈ انٹر کالجیٹ و انٹر سکولز اتھلیٹکس مقابلوں کے ٹیکنیکل آفیشلز کے اعزاز میں اپنی جانب سے دیے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر راولپندی بورڈ کے ڈائریکٹر سپورٹس راجا تسلیم احمد کیانی،پروفیسر محمد خلیل،اکرم خان،مقبول احمد،راجا ارشد کیانی،غلام رسول،رانا اصغر علی اور شفاقت علی بھی موجود تھے۔انھوں نے کہا۔کہ پاکستان میں ٹیلنٹ لی کمی نہیں ہے۔ہم نے محدود وسائل کے باوجود ایشیاء میں اتھلیٹکس میں اپنا لوہا منوایا تھا۔

(جاری ہے)

ضرورت اس امر کی ہے۔کہ کھلاڑیوں کی تربیت سائنٹفک بنیادوں پر کی جائے۔

اور ہر کھلاڑی پر اس کی بساط کے مطابق ہی بوجھ ڈالا جائے۔کوچز کو بھی چاہیے۔کہ وہ اپنے کام کو ایمانداری کے ساتھ سرانجام دیں۔اور اپنی تما م تر توجہ کھلاڑی کی تربیت پر دیں۔اور کوچز خود بھی جدید تربیتی طریقوں کو اپنائیں۔تاکہ مقابلے کی فضا پیدا ہو سکے۔انھوں کھلا ڑیوں اور آفیشلز کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین بھی دلایا۔

متعلقہ عنوان :